بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بچوں کی المناک ہلاکت کی خبر نے ٹی وی میزبان کو رلا دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)ایک منجمد جھیل میں گر کر ہلاک ہونے والے بچوں کی خبر نے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو رلا دیا، بچوں کو پیش آنے والا حادثہ برطانوی شہر برمنگھم کے قریب پیش آیا تھا۔

برمنگھم کے نواحی علاقے سوہلی ہل میں واقع جھیل شدید سرد موسم کے باعث جم گئی تھی اور اس کے اوپر کھیلنے والے 3 بچے یخ بستہ پانی میں گر کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کی میزبان جوانا گوسلنگ نے اس حادثے کی خبر پڑھی تو وہ شدید جذباتی ہوگئیں اور خبر پڑھتے پڑھتے رک کر اپنی حالت کو بہتر کیا،خبر کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ بہت افسوسناک خبر ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے سنا ہے کہ 8، 10 اور 11 سال کے 3 بچے ہلاک ہوگئے ہیں’،اتنا پڑھنے کے بعد انہیں خود کو پرسکون کرنے کے لیے رکنا پڑا اور بظاہر ایسا لگا کہ وہ رونے والی ہیں، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ ‘میں معذرت کرتی ہوں یہ واقعی بہت افسوسناک خبر ہے،ناظرین نے اس المناک خبر پر میزبان سے ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…