بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

آٹے اور چینی کی خرید و فروخت میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے دور حکومت میں کروڑوں روپے مالیت کے آٹے اور چینی کی خرید و فروخت میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وجیہہ قمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت صنعت و پیداوار کے

آڈٹ اعتراضات برائے مالی سال 19-2018 انیس کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے پی ٹی آئی کے دور میں آٹے اور چینی کی خرید و فروخت میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا۔آڈٹ حکام کے مطابق شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں سبسڈی والا آٹا بازار میں مہنگے داموں فروخت کیا گیا۔ کروڑوں روپے کا آٹا صرف کاغذوں میں خریدا اور بیچا گیا۔سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ معاملے کی انکوائری کی گئی اور بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں،شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں ریجنل منیجر کو معطل کردیا گیا۔کنوینئر کمیٹی کے مطابق دن کی روشنی میں ڈاکے پڑ رہے ہیں۔ ابھی تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔نزہت پٹھان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بدنامی کا دھبہ بن چکی ہے۔ محکمے کے افسران ارب پتی بن چکے ہیں۔ کمیٹی نے معاملے کی انکوائری رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…