بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

صدر عارف علوی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے مایوس ہو گئے

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں لیکن ان کی نیت صاف دکھائی نہیں دے رہی۔عارف علوی نے کوشش کی لیکن

اب وہ بھی مایوس ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اسی ماہ تحلیل ہونے جارہی ہے، ارکان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کردی۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بھکر، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ (ق)لیگ اہم اتحادی ہے، انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مسلم لیگ (ق)اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں، اس حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…