جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

مراکش کی ٹیم کے خلاف اب تک حریف ٹیموں کے گول کی تعداد جان کر مداح حیران

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو حہ (این این آئی)فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہلی مرتبہ پہنچنے والی مراکش کی ٹیم کے خلاف اب تک حریف ٹیموں کے گول کی تعداد جان کر مداحوںنے حیرانی کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0ـ1 سے شکست دیکر

پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی جس کے بعد مراکش ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بھی بن گئی ہے،اس تاریخی جیت کے لیے مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے مراکش نے 5 میچ کھیلے جن میں سے صرف ایک میچ میں مخالف ٹیم اس کے خلاف گول کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔مراکش نے کروشیا کے خلاف ورلڈ کپ میں پہلا گروپ میچ کھیلا تھا جس میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں اور یہ مقابلہ برابر ہوا تھا۔دوسرے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 0ـ2 سے ہرایا تھا، اس میچ میں یاسین بونو طبیعت کی خرابی کے باعث شریک نہیں تھے اور ان کی جگہ دوسرے گول کیپر نے ذمے داریاں نبھائی تھیں۔گروپ کے آخری اور اہم میچ میں مراکش نے کینیڈا کو 1ـ2 سے شکست دی تھی۔پری کوارٹر کے ناک آئوٹ اور بڑے میچ میں مراکش اور اسپین کے درمیان فتح کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں مراکش نے 3 گول کیے جب کہ مخالف ٹیم کوئی گول نہیں کر سکی تھی۔کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0ـ1 سے شکست دی اس میچ میں بھی یاسن بونو نے کئی زبردست حملوں کو جو یقینی گول بن سکتے تھے، ناکام بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…