پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ابراراحمد قومی ٹیم تک کیسے پہنچے؟ اپنی کہانی خود بتا دی

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی)ملتان میں ڈیبیو ٹیسٹ پر انگلش ٹیم کو پہلی اننگز میں اپنی جادوئی بولنگ سے جکڑنے والے اسپنر ابرار احمد نے قومی ٹیم تک پہنچنے کی اپنی روداد سنا دی،ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور پہلے روز کے کھیل کے بعد انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ابرار کی بولنگ کی تعریف کی۔

اس حوالے سے میچ کے بعد غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار احمد نے قومی ٹیم تک پہنچنے کا سفر مختصرا بتایا اور میچ کے پہلے روز کے حوالے سے بھی گفتگو کی،ابرار احمد کا کہنا تھا ڈیبیو میچ کی بہت زیادہ خوشی ہے اور کوشش ہے کہ میچ جیت سکیں اور آگے چل کر مزید اچھا پرفارم کر سکوں،اپنی کرکٹ کا آغاز انہوں نے کراچی میں راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی سے کیا، پھر کلب لیول کرکٹ کھیلی، پھر ڈسٹرکٹ لیول اور انڈر 19لیول کرکٹ کھیلی اور پھر جب انڈر 19کرکٹ کھیلتے ہوئے ون ڈے میں بیسٹ بولر بنا تو مکی آرتھر نے پی ایس ایل کے پک کیا لیکن بدقسمتی سے انجری کے باعث ڈیڑھ سے دو سال کا وقفہ آ گیا،مسٹری اسپنر نے مزید بتایا کہ انجری کے بعد 2020میں دوبارہ واپسی ہوئی اور تین روزہ میچ کھیلا جس میں میں نے 5، 6میچوں میں 50 سے 60کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس کے بعد فرسٹ کلاس کھیلا تو باسط علی ہمارے کوچ تھے اور پھر آج میں پاکستانی ٹیم میں ثقلین مشتاق کی کوچنگ میں کھیل رہا ہوں۔

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں اپنی پسندیدہ وکٹ کے حوالے سے ابرار احمد نے بتایا کہ میری پسندیدہ وکٹ بین اسٹوکس کی تھی جو میرے پسندیدہ کھلاڑی بھی ہیں،ڈیبیو میں کھانے کے وقت سے پہلے 5 وکٹ لینے پر ابرار احمد کا کہنا تھا یہ تو نہیں سوچا تھا کہ لنچ سے پہلے 5وکٹیں لوں لیکن یہ خواب تھا کہ میچ میں 5وکٹیں لوں گا اور یہ بات میں نے ناگی (میڈیا منیجر پی سی بی احسن افتخار ناگی)سے بھی کی تھی کہ جب میرا ڈیبیو ہو گا تو میں 5، 6 آئوٹ کروں گا لیکن میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اللہ اتنی جلدی مجھ سے یہ کروا دیگا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…