لاڑکانہ (آئی ا ین پی ) دھند کے باعث کار ٹریکٹر سے ٹکرانے کے باعث افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیر پور جوسو کے قریب انڈس ہائی وے پر دھند کے باعث کار ٹریکٹر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بہن اور بچی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت مٹھل شاہ، عظیم شاہ، اسماعیل شاہ، صابرہ شاہ اور بچی منشا شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ کی تحصیل رتودیرو سے ہے، نعشوں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔