نیلم (این این آئی)آزادکشمیر کے علاقے وادی نیلم میں خواتین ووٹرز کو لے کر جانے والی جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 خواتین ووٹرز جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 7 خواتین زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق جیپ کو حادثہ دودھنیال کے علاقے میں موڑ کاٹتے وقت پیش آیا جس کے باعث جیپ بیقابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔پولیس نے کہا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا اور خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 خواتین ووٹرز موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ڈرائیور سمیت 7 خواتین ووٹرز زخمی ہوئیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔