راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی جلسے کے بعد لاہور واپس چلے گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان لاہور میں زمان پارک سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،عمران خان جلسے کے بعد نور خان ائیربیس کیلئے روانہ ہوئے جبکہ ان کی گاڑیوں کاقافلہ مری روڈ فیض آباد کے راستے ایکسپریس ہائی وے روانہ ہوا۔عمران خان کے جانے کے بعد کنٹینر لگا کر فیض آباد دوبارہ بند کیا گیا