منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج کے مقرر ہونے والے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت پاک فوج کے کئی اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسر ہیں۔

جنرل عاصم منیر دیگر افسران کی طرح پاکستان ملٹری اکیڈمی کے فارغ التحصیل نہیں بلکہ وہ آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج کا حصہ بنے،انہیں اوائل عمری میں ہی قرآن مجید حفظ کرنے کا شرف بھی حاصل ہے، آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا میں تربیت کے دوران انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا،تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل عاصم منیر دو ہزار چودہ میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد دو ہزار سترہ میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے ، اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہیں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا،وہ جون دو ہزار انیس میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے،جنرل عاصم اکتوبر دو ہزار اکیس سے جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…