جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

شوقیہ کھوجی نے سیکڑوں برس قدیم شاندار انگوٹھی ڈھونڈ نکالی، حیرت انگیز قیمت مقرر

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )میٹل ڈٹیکٹر سے زمین کے اندر چھپی دھاتیں تلاش کرنے والے شخص کے ہاتھ ایک بہت بڑی دریافت آئی ہے جو سینکڑوں سال قبل شادی کی ایک انگوٹھی ہے اور اس پر قیمتی ہیرا جڑا ہے۔برطانیہ کی کانٹی مغربی سسیکس کے بعض

تھورن کومبے نامی علاقے سے یہ انگوٹھی ملی ہے جو بہترین حالت میں ہے۔ توقع ہے کہ یہ نیلامی میں 40 سے 47 ہزار ڈالر میں فروخت ہوجائے گی۔ 69 سالہ ڈیوڈ بورڈ کو یہ انگوٹھی بہترین حالت میں ملی ہے۔واضح رہے کہ ڈیوڈ 1970 سے میٹل ڈٹیکٹر سے قیمتی دھاتی اشیا تلاش کررہے ہیں۔ لیکن ایک عرصے تک یہ کام چھوڑ دیا اور دوبارہ 2019 میں اس پر کام شروع کیا۔خوش قسمتی سے اگلے ہی روز میٹل ڈٹیکٹر نے دھات کی شناخت کی اور تھوڑی سی کھدائی کے بعد سنہری انگوٹھی ہاتھ لگی۔ یہ ایک خوبصورت انگوٹھی تھی جس پر ایک ہیرا لگا ہوا ہے اور فرانسیسی زبان میں لکھا ہے، میرا تمہارا ایمان تھامتا ہوں، تم میرا ایمان سنبھالو۔ تاہم انگوٹھی قرونِ وسطی کے فرانس میں شادی کی ایک تقریب میں پہنائی گئی تھی اور لگ بھگ 1388 میں بنائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…