منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شاہین آفریدی کا یارکر مچل سٹارک سے زیادہ خطرناک ہے،کین ولیمسن

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن ( این این آئی) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بالر کا یارکر مچل سٹارک سے زیادہ خطرناک ہے۔کرکٹ کی دنیا کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی

جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کین ولیمسن کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی۔32سالہ ولیمسن کو آسٹریلوی مچل سٹارک اور شاہین شاہ کے یارکر میں سے ایک بالر کی ڈیلیوری لینے کو کہا گیا، انہوں نے اس سوال پر غور کیا اور کہا کہ دونوں گیند بازوں کے یارکرز بالکل ایک جیسے ہیں۔بعد ازاں نیوزی لینڈ کے کپتان نے شاہین شاہ آفریدی کو مچل سٹارک پر ترجیح دیدی اور کہا کہ ان کا یارکر خطرناک ہے۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور مچل سٹارک اپنی تیز اور سوئنگ بالنگ کی وجہ سے کرکٹ کی دنیا میں کافی مشہور ہیں جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی اور سکوپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ولیمسن ہی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…