اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ ایک اور بڑا اپ سیٹ رونما ہو گیا ،جاپان کی ٹیم نے یورپی ہیوی ویٹ ٹیم جرمنی کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق گروپ ای کے اس میچ میں جاپان نے چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والی ٹیم جرمنی کو 1-2 سے شکست دی۔ جرمنی کا واحد گول لائیکے نے 33 ویں منٹ میں اسکور کیا۔