پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

معظم کو عمران خان کے ٹرک سے ایلیٹ اہلکار کے ہتھیار کی گولی لگی، فیصل واوڈاکا دعویٰ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں مرنے والے شہری معظم کو عمران خان کے ٹرک سے ایلیٹ اہلکار کے ہتھیار کی گولی لگی، جس شخص نے عمران خان پر فائر کیا اس کی گولی معظم کو نہیں لگی۔

ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ جن لوگوں نے کپڑے اتارنے اور برہنہ کرنے کے بیانات دیے، ان کی کیا ساکھ ہے؟فیصل واوڈا نے تین پارٹی لیڈروں کو سانپوں سے تشبیہ دیکر کہا تین سانپوں نے عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ میں وزیراعظم ہاؤس کے اندر آرمی چیف کو عمران خان کے خلاف بھڑکایا، میں نے آرمی چیف سے کہا کہ عمران خان ایسے نہیں، ان کی باتوں میں نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ تینوں سانپ وزیراعظم بننے کے امیدوار ہیں، تین سانپ، کچھ کیڑے، دو خاص لوگوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو سمجھ نہیں آرہا کہ ان سے کون کام لے رہا ہے، فواد چوہدری ایسی چیز کا دفاع کر رہے ہیں کہ اپنی بات کہنے کیلئے مزید جھوٹ بولنا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے مئی اور پی ڈی ایم والے اکتوبر کہہ رہے ہیں، کچھ کیڑے بھی ہیں جن کے پاس بیڑی پینے کے پیسے بھی نہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کہا تھا ارشد شریف کا لیپ ٹاپ اور فون نہیں ملے گا نہیں ملا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…