کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کو لاکھوں روپے مالیت کی کھگا مچھلی ہاتھ آگئی۔ماہی گیروں کے ہاتھ لگی مچھلیاں 10 سے 12 کشتیوں میں بھر کر کنارے پر لائی گئیں۔کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق ایک کشتی میں 30 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی مچھلی ہے، بڑی تعداد میں مچھلی ہاتھ لگنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔