ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وفاق نے وزیرآباد میں عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقاتی ٹیم پر اعتراض اٹھا دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے وزیرآباد میں عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات کے معاملے میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) پر اعتراض اٹھادیا۔وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی پر اعتراض سے متعلق مراسلہ محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھ دیا۔

وزارت داخلہ نے اعتراض اٹھایا کہ جے آئی ٹی میں تمام ممبران پنجاب پولیس کے ہیں، اس میں کسی اور ایجنسی یا خفیہ ادارے کا نمائندہ نہیں ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل کرنے کی تجویز دیتی ہے۔وزارت داخلہ کے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اچھا ہوگا پنجاب حکومت جے آئی ٹی میں وفاقی ایجنسیز کے نمائندے بھی شامل کرے۔مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی کا سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بنایا ہے، جنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن پہلے ہی معطل کرچکا ہے۔وزارت داخلہ نے مراسلے میں کہا کہ غلام محمود ڈوگر کو عارضی طور پر فیڈرل سروس ٹربیونل سے ریلیف ملا ہے، ایسے ا?فیسر کو سربراہ مقرر کرنے سے شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…