اسلام آباد (این این آئی)وزارت ریلوے نے مسافروں ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور پردہ سسٹم بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں وزیر ریلوے سعد رفیق نے بتایا کہ وزارت ریلوے نے مسافر ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ سال تک کیمرے لگانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔وزیرریلوے نے کہا کہ مسافر ٹرینوں کی ہر ڈبے کے دروازے اور چھت پر کیمرے لگائے جائیں گے، اور کیمروں کی مدد سے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر ریلوے نے آئندہ ماہ گرین لائن ٹرین بحال کرنے کا اعلان کیا۔ اور بتایا کہ وزارت ریلوے نے ٹرینوں میں پردہ سسٹم کی بحالی کیلئے کھڑکیوں پر پردے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، چین سے مسافر بوگیاں جلد پاکستان پہنچ رہی ہیں۔