جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز پر انحصار مہنگا پڑرہا جاوید میانداد پھٹ پڑے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز پر انحصار مہنگا پڑرہا ہے

جبکہ پی سی بی غیر ملکی کوچز کی تقرری کرکے اپنا دامن بچانے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میںکہا کہ گذشتہ کچھ عرصے میں پاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز پر انحصار کیا جاتا رہا جو مہنگا پڑ رہا ہے، ان کو یہاں اسٹوڈیو میں بلائیں ہم سوال پوچھیں گے کہ

وہ کرکٹ کے بارے میں کتنا جانتے ہیں، پی سی بی غیر ملکی کوچز کی تقرری کرکے اپنا دامن بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم تو کانٹی کرکٹ کھیلتے تھے،

مجھے کئی طرف سے کھیلنے کی پیشکش ہوتی تھی، اگر کوئی کرکٹر پرفارم نہیں کرتا اور ٹیم سے باہر ہوجائے تو اس کا کیا مستقبل ہے،

اسی وجہ سے فکسنگ ہوئی ہے کہ کھلاڑی نہیں جانتا کب کیریئر ختم ہوجائے گا۔یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں

پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ تھے،گذشتہ سال میگا ایونٹ میں ورنون فلینڈر ہمراہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…