اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی دھرنا کیس ڈی جی آئی بی سے رپورٹ طلب سی پی او پنڈی نے عدالت میں معافی مانگ لی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی ) پی ٹی آئی دھرنوں کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سی پی او راولپنڈی پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈی جی آئی بی سے دھرنوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت

جسٹس مرزا وقاص رف نے کی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن شعیب، سی پی او شہزاد بخاری او دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سی پی او راولپنڈی کی دی گئی میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سی پی او راولپنڈی اپنی میڈیکل رپورٹ پر ابھی بھی قائم ہے تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی، میڈیکل رپورٹ کسی طور عدالت میں پیش نہ ہونے کا جواز پیش نہیں کر رہی، سی پی او سے پوچھیں کیا وہ عدالت میں دی گئی میڈیکل رپورٹ پر قائم ہے۔ یاد رہے کہ سی پی او راولپنڈی نے گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر میڈیکل رپورٹ جمع کرائی تھی۔ وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز ہوا تو سی پی او راولپنڈی نے میڈیکل رپورٹ پر عدالت سے معافی مانگ لی جس پر عدالت نے سی پی او راولپنڈی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ سی پی او نے عدالت سے 2 بار معافی مانگی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ کمشنر راولپنڈی کہاں ہیں؟ کیا انہیں معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں؟ کمشنر سے کہیں اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں پر ڈی جی آئی بی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور آئی جی موٹروے بھی رپورٹ پیش کریں۔ جسٹس وقاص مرزا نے کہا کہ ڈی جی آئی بی اپنی رپورٹ میں بتائیں کہ احتجاجی دھرنوں کے باعث کیا صورتحال رہی، سی پی او اور ڈی سی راولپنڈی یقینی بنائیں کہ

آئندہ دھرنوں سیعوام کو تکلیف نہ ہو اور ڈپٹی کمشنر یقین دلائیں کہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔ ڈی آئی جی موٹر وے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیش ہوئے

جس پر عدالت نے پوچھا کہ احتجاجی مظاہرین نے پوری موٹروے بلاک کر دی آپ کہاں تھے؟ کوئی بھی 10 بندے آکر موٹروے بند کر دیں تو آپ تماشہ دیکھتے رہیں گے؟

عدالت کا کہنا تھا لگتا ہے موٹروے پولیس احتجاجی مظاہرین کو پروٹوکول دیتی رہی، موٹروے قومی شاہراہ ہے، یہاں جنگی طیارے بھی بوقت ضرورت لینڈنگ کرتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…