کویت سٹی(این این آئی ) کویت میں ایک شخص نے اپنی دلہن کو 30 لاکھ ڈالر کا حق مہر ادا کیا ہے جو کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا حق مہر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویت میں ایک شہری نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کو 30لاکھ ڈالر( 6 ارب 70 لاکھ پاکستانی روپے)کا حق مہر ادا کیا ہے، کویتی شہری نے حق مہر چیک کی صورت میں دیا۔مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ یہ کویت کی تاریخ میں سب سے بڑا حق مہر ہے۔متعلقہ سرکاری ذرائع کے مطابق کویت میں حق مہر کا کوئی ضابطہ نہیں ہے، کم سے کم 1 دینار اور زیادہ سے زیادہ 25ہزار دینار مہر کا ریکارڈ موجود ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کوئی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ کی حد مقرر نہیں ہے بلکہ اسے انفرادی صوابدید پر چھوڑا گیا ہے۔