اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی حلقہ این اے 118 میں ضمنی انتخابات کے بعد الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع کروانے کا نوٹس جاری کر دیا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف چیئرمین کو سات دن میں الیکشن پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔نوٹس کے مطابق اخراجات کی تفصیل جمع نہ کروانے کی صورت میں سیکشن 38 الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ کے 10 دن بعد اخراجات کی تفصیل جمع کروانی ہوتی ہیں۔ادھر عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم کو مطلوبہ معلومات جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔