کراچی (این این آئی) سیکیورٹی گارڈ نے کھلونے بیچنے والا 8 سالہ بچہ مبینہ طور فائرنگ کرکے قتل کردیا، فائرنگ کے واقعے میں ملوث سیکیورٹی گارڈ تاحال فرار ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے
گداگر بچے جاں بحق ہوگیا، بچہ علاقے میں کھلونے بیچ رہا تھا۔فائرنگ کے واقعے میں ملوث سیکیورٹی گارڈ تاحال فرار ہے، سیکیورٹی گارڈمحمدجان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے فائرنگ کے واقعے کے بعداسلحہ کمپنی میں جمع کرادیاتھا، ملزم بچے کو تشویشناک حالت میں لیکر گیا تایم راستے میں بچے نے دم توڑ دیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ بچے کے جاں بحق ہونے پر ملزم لاش پھینک کرفرار ہوا، ملزم نے فائرنگ کی یا اتفاقیہ گولی چلی تحقیقات کر رہے ہیں، ملزم کوجلد گرفتار کرلیا جائے گا۔بعد ازاں 8سالہ گداگربچے کے قتل کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ بچے کے والد خادم خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت سیکیورٹی گارڈکے خلاف درج کیا گیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضی وہاب نے بوٹ بیسن میں 8 سالہ بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ بچے کے لواحقین کوانصاف دلایا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔