ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ہیکرز سے بچنے کے لیے آئی فون صارفین کو انتباہ جاری

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(این این آئی)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ہیکرز سے نمٹنے کے لیے آئی فون صارفین کو ایک ایمرجنسی انتباہ جاری کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں جن میں صارفین کو ہیکرز سے بچانے کے لیے سیکیورٹی میں موجود

سقم کو ٹھیک کیا گیا ہے تاکہ ہیکرز صارفین کے آئی فون کو اپنے قابو میں نہ لے سکیں۔ایپل کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ میں آپریٹنگ سسٹم میں موجود مسائل کی تصحیح اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس شامل ہیں اور تمام صارفین کو اس کو انسٹال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔اس اپ ڈیٹ میں دو سیکیورٹی نقائص کی تصحیح کی گئی ہے جن کی نشاندہی گوگل کی پروجیکٹ زیرو ٹیم نے کی تھی۔یہ اپ ڈیٹ آئی او ایس 16.1 کے جاری کیے جانے کے کچھ دنوں بعد ہی سامنے آئی ہے۔ نئے آئی او ایس میں بھی سیکیورٹی مسائل کو ٹھیک کیا گیا تھا۔ایپل کا کہنا تھا کہ ایپل کی اشیا کی سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے سب سے اہم چیز صارف یہ کر سکتے ہیں کہ اپنے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں۔یہ اپ ڈیٹ صارفین کو بالکل مفت دستیاب ہے اور اس کا جلد از جلد انسٹال کیا جانا انتہائی اہم ہے۔دوسری جانب بری خبر یہ ہے کہ آئی او ایس 16.1.1 تمام آئی فون صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ اگر کوئی صارف اپنے پاس پرانا آئی فون رکھتا ہے تو یہ اپ ڈیٹس حاصل نہیں کر سکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…