اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی تاشفین صفدر چوہدری کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو کیا گیا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔آڈیو پیغام میں ان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ براہ مہربانی کوئی مجھے گائیڈ کرے۔ اسٹریٹیجی کیا رکھنی ہے ٹریفک
کھولنی ہے یا بند رکھنی ہے۔ اگر تو بند رکھنی ہے تو کب تک بند رکھنی ہے کیونکہ پریشر بہت بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک رکھنا ممکن نہیں ہو رہا۔اگر 6 سے 7 گھنٹے تک ٹریفک بلاک ہو تو عوام کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ بچے، خواتین سب پریشان ہو رہے ہیں۔ اب تو لوگ گالیاں دے رہے ہیں ہمیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اب مجھے کوئی بتا دے کہ کس طرح ان کو یہاں سے نکالنا ہے سائیڈ سے یا تھوڑا تھوڑا کر کے۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی۔ پارٹی قیادت میں سے کوئی پلیز میری بات سنے اور پلیز مجھے ہدایات دیں۔ سرائے عالمگیروالے بھی بارہا سوال کر رہے ہیں۔ دوسرا گجرات کی ہماری کیا اسٹراٹیجی ہے۔ میں اس وقت کھاریاں میں ہوں ۔ ایمرجنیسی صورتحال میں ایمبولنسز کے لئے ہمیں تھوڑی تھوڑی کرکے ٹریفک کھولنی پڑرہی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔