ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ترک ہیکرز کی جانب سے ویڈیو کال نے اسرائیلی وزیر دفاع کا مذاق بنا دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز کو اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک ترک ہیکر نے براہِ راست ان کے فون نمبر پر رابطہ کر کے مختصر ویڈیو کال کی اور اس کی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔رپورٹس کے مطابق ہیکر نے جیسے ہی کال کنیکٹ کی تو وزیر دفاع نے جواب دے دیا، لیکن چند ہی لمحوں میں ہیکر نے ان پر نازیبا الفاظ کی بوچھاڑ شروع کر دی۔جس پر کاٹز نے فورا کال منقطع کر دی۔

ہیکر نے اس چند سیکنڈ کے کلپ اور وزیر کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل کر دی۔اسرائیلی میڈیا نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر دفاع کے فون پر حالیہ دنوں میں مختلف ممالک سے منظم کالز اور دھمکی آمیز پیغامات آ رہے ہیں۔وزیر دفاع کاٹز نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ کئی گروہ انہیں مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ دبا میں آنے کے بجائے دشمن کمانڈروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرتے رہیں گے۔یہ واقعہ دوحہ میں حماس کے رہنماوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے صرف دو دن بعد پیش آیا۔یاد رہے کہ اسی ہفتے کے آغاز میں کاٹز نے متنبہ کیا تھا کہ غزہ پر خوفناک طوفان ٹوٹنے والا ہے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…