اسلام آباد (آن لائن)ارشد شریف قتل کیس میں جسٹس (ر) شکور پراچہ نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق جسٹس ر شکور پراچہ کا کہنا ہے کہ کمیشن میں نامزد ایک ممبر پہلے ہی نیروبی کادورہ کرچکے ہیں۔ میڈیا نمائندے کا کمیشن میں حاضر ہونا ضروری ہے تاکہ انصاف نظر آئے۔ یادرہے وزیر اعظم نے جسٹس ر شکور پراچہ کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔جسٹس (ر) شکور پراچہ کا کہنا ہے میڈیا کا کوئی نمائندہ بھی کمیشن کا حصہ نہیں تھا۔