اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے ملاقات، کیابڑا وعدہ کیا؟

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے شوکت خانم ہسپتال میں ملاقات ، سابق وزیراعظم نے ابتسام سے بڑا وعدہ کر لیا ۔ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی پر حملہ ہوا جس میں سابق وزیراعظم سے تیرہ افراد زخمی جبکہ

ایک شخص جاں بحق ہوا گیا تھا ۔ اس حملے میں حملہ آوور کو روکنے والے ابتسام حسن نے اہم کردار کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسے ہیرو کا لقب بھی دیا گیا ،ابتسام حسن کی عمران خان سے شوکت خام ہسپتال میں ملاقات ہوئی ہے جہاں پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کی شرٹ پر اپنا آٹو گراف دیا جبکہ اس کہا کہ تم پاکستان کے ہیرو ہو، تم نے بڑی بہادری دکھائی ہے ۔اس پر ابتسام کا کہنا تھاکہ آپ ہیرو ہیں، امی مجھ سے بڑی آپ کی سپورٹر ہیں، دو ہفتے قبل انہیں دل کا اٹیک بھی ہوا تھا تو یہ دو دن بڑی مشکل سے گزرے ہیں، آپ وزیرآباد آئیں۔اس پر عمران خان نے کہا کہ میرا سب کے سامنے وعدہ ہے، جب بھی وزیرآباد آیا تو آپ کے گھر آؤں گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے کارکن معظم کے والد محمد بشیر نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ مجھے کیسے صبر آئے گا، وہاں ہزاروں لوگ موجود تھے میرا بیٹا ہی کیوں مارا گیا۔ مقتول کے معمر والد محمد بشیر نے بتایا کہ معظم گوندل بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم تھا اور ایک ہفتہ پہلے ہی چھٹی پر گھر آیا تھا ۔ ایک ماہ اپنے بچوں کے ساتھ گزارنے کے بعد اس نے واپس کام پر کویت چلے جانا تھا۔ مرحوم کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا اپنے دو کمسن بیٹوں کے ساتھ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے گیا تھا۔مجھے پتہ ہوتا کہ وہاں فائرنگ ہونی ہے تو اپنے بیٹے کو روک لیتا اور اسے نہ جانے دیتا، میں نہیں جانتا کہ مجھے کیسے صبر آئے گا، وہاں ہزاروں لوگ موجود تھے میرا بیٹا ہی کیوں مارا گیا۔معظم کا بڑا بیٹا کلاس چہارم جبکہ چھوٹا بیٹا پہلی کلاس کا طالبعلم ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…