دبئی ( این این آئی) دبئی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جان کی حفاظت کیلئے بیل کا صدقہ دیا گیا ،پی ٹی آئی رہنما، آزاد کشمیر کے شعبہ کھیل اور ثقافت کے صدر عمر شہزاد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹوئٹر پر بیل کا صدقہ دیتے ہوئے تصویریں جاری کی گئیں ۔ عمر شہزاد کا بتانا ہے کہ انہوں نے دبئی میں اپنے کپتان کے لیے صدقہ دیا ہے۔عمر شہزاد نے ٹوئٹ میں اپنی آمد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی دستیاب فلائٹ پر وطن واپس پہنچ کر اپنے لیڈر سے ملیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان جمعرات کے روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماوں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔