رائے ونڈ (این این آئی)رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرا روز بھی قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،شرکاء کی تعداد 7لاکھ سے تجاوز کرگئی۔قریبی آبادیوں اور مقامی فیکٹریوں کے ملازمین کثیر تعداد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کیلئے پنڈال پہنچے ،
مندوبین ٹرانسپورٹرز کے ظلم و ستم پر سراپا احتجاج بنے رہے ،پنڈال کا کرایہ شہر سے بیس سے تیس روپے وصول کیا گیا ،ناقص مشروبات اور کھانوں کی فروخت جاری ،فوڈ اتھارٹی سمیت تمام محکمہ جات کی پراسرار خاموشی ،نماز جمعہ میں شرکت کیلئے صبح سویرے لوگ پنڈال پہنچناشروع ہو گئے،تجارتی مراکز میں جمعہ کے رو ز گاہکوں کا رجحان رہا ،مچھلی پوائنٹ پر رش رہا ،اجتماع عارضی بازار میں سٹال ہولڈرز سے منہ مانگے کرائے وصول کئے گئے ،عارضی بازار میں لنڈا ملبوسات کی فروخت میں اضافہ ،ناکوں اورمورچوںپر تعینات پولیس اہلکار موبائل فون پر مصروف رہے ،آج ہفتہ کے روز شرکاء کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی ،پولیس افسران سکیورٹی چیکنگ کیلئے اجتماع گاہ کا دورہ کرتے رہے ،سرکاری محکمہ جات کے کیمپس ملازمین سے خالی نظر آئے ۔