اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ٹوئٹر کو مزید بہتر کیسے بنائیں؟ علی ظفر نے ایلون مسک کو تجاویز دیدیں

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر اور دنیا کے امیر ترین بزنس مین ایلون مسک نے ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا ہے۔ٹیسلا کے بانی اور ٹوئٹر کے نئے مالک ایکون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی سنبھالتے ساتھ ہی اس میں بہتری کیلئے تبدیلیاں کرنا شروع کر دیں ہیں

جبکہ مزید کئی تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئٹر صارفین سے وائن ایپ کی بحالی کے حوالے سے رائے مانگی جس پر مشہور امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایسا ٹک ٹاک سے مقابلے کی نیت سے کرنا چاہتے ہیں تو یہ مضحکہ خیز ہے۔جس پر ایلون مسک نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وائن ایپ کو ٹِک ٹاک سے بہتر بنانے کیلئے کیا کر سکتے ہیں؟ ایسے میں گلوکار علی ظفر بھی اپنی رائے پیش کرنے سے پیچھے نہ رہے اور ایلون مسک کو ٹوئٹر سمیت وائن ایپ کی بہتری کیلئے مختلف مشورے دے دیئے۔علی ظفر نے ایلون مسک کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تخلیق کاروں کو لائکس اور فالوور کی جنگ سے نکل کر زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں۔ انہیں اپنی الگ آن لائن ڈیجیٹل دنیا قائم کرنے کی آزادی دی جائے، جہاں وہ جو مرضی آئے تخلیق کریں، مختلف چیزوں کو سیکھیں اور نت نئی تخلیق کریں، اپنے ہم خیال لوگوں سے مل کر سیکھیں اور اس سے کمائیں۔گلوکار نے کہا کہ ٹوئٹر کے الگورتھمز کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ مختلف ممالک کے ہم خیال لوگ ایک جگہ جمع ہوسکیں اور ایک دوسرے سے اپنا مواد شیئر کرسکیں اور اسی مناسبت سے سرمایہ کار ان پر سرمایہ کاری کرسکیں۔علی ظفر کی پیش کی گئیں تجاویز کو سراہتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ جاپان نصف سے زیادہ نوجوان صارفین کے پاس حیرت انگیز اور منفرد مواد ہے لیکن جاپان کے علاوہ کہیں اور ایسا کچھ کبھی نظر نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…