اسلام آبا د(این این آئی)کاپ 27 سمٹ کی 5 اہم شخصیات پر مبنی دی واشنگٹن پوسٹ کی لسٹ میں شیری رحمان سرفہرست ہیں ،واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پانچ ایسے افراد کا ذکر کیا گیا جو سمٹ میں مذاکرات کے نتائج کا تعین کرنے میں سب سے اہم ہونگے،
فہرست میں پاکستان کی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان سرفہرست ہیں،دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ماحولیاتی انصاف کے معاملے پر شیری رحمان کی قائدانہ صلاحیت کاپ 27 سمٹ میں کلیدی کردار ادا کرے گی ،شیری رحمان عالمی آلودگی پھیلانے والے ترقی یافتہ پر کم آمدنی والے ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرینے پر زور دے گی۔ رپورٹ کے مطابق فہرست میں شامل دیگر ناموں میں جرمنی سے جینیفر مورگن، امریکہ سے جان کیری، چین سے ژی جینہوا، یوگنڈا سے وینیسا ناکٹے شامل ہیں۔گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر شیری رحمان کلائمیٹ ہوم نیوز کی طرف سے شائع کی گئی فہرست میں بھی سرفہرست تھیں،کلائمیٹ ہوم نیوز کی رپورٹ میں نو عالمی رہنماؤں کا ذکر کیا گیا تھا جو کاپ 27 میں اہم مسائل پر ماحولیاتی ایجنڈے کو تشکیل دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہاکہ عالمی رہنماؤں کی ایسی ممتاز فہرست میں شامل ہونا ایک اعزاز کی بات ہے، می امید کرتی ہوں کہ دنیا اس عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے کاپ 27 سمٹ میں ایک پیج پر ہوگی۔ شیری رحمن نے کہاکہ کاپ 27 میں پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، ہمیں ماحولیاتی انصاف کا کیس پیش کرنا ہے۔