سڈنی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز سے شکست تو دے دی تاہم سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے وہ اب بھی اگر مگر کا شکار ہے،نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے کیلئے افغانستان کیخلاف میچ اچھے مارجن سے جیتنا تھا جس میں وہ ناکام رہا،اب صورتحال یہ ہے کہ انگلینڈ اگر سری لنکا سے جیت گیا تو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے آسٹریلیا سے پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔آسٹریلیا کو اس میچ میں سری لنکا کی فتح کی دعا کرنی ہوگی تاکہ وہ سیمی فائنل میں پہنچ سکے۔