منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا، مسلم لیگ( ن) کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بھٹی کو کامیاب قرار دیدیا گیا۔خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں سرگودھا کے حلقے 91 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی 1 لاکھ 10 ہزار 525 ووٹ

لیکر کامیاب ٹھہرے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ نے ایک لاکھ 10 ہزار 246 ووٹ حاصل کیے تھے۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا جہاں پر فیصلہ ذوالفقار بھٹی کے حق میں آیا تھا عامر سلطان چیمہ نے فیصلے کوعدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا۔ جہاں پر طویل سماعت کے بعد پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ پولنگ کی درخواست منظور کر لی گئی۔دوبارہ پولنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ نے ن لیگ کے امیدوار ذوالفقار بھٹی کو پچھاڑ دیا تاہم اس کامیابی کو ن لیگ امیدوار نے عدالت میں چیلنج کر دیا تھا۔ طویل سیاسی لڑائی کے بعد بالاخر ذوالفقار بھٹی کو کامیابی ملی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو حلقہ این اے 91 سے کامیاب قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کو بحال کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…