اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین نے جدید ڈرون تیار کر لیا ہے جو 30 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق رینبو فائیو نامی ڈرون نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی۔ یہ چین میں تیار کیا جانے والا سب سے بڑا ڈرون ہے جو جاسوسی کے ساتھ ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ یہ ڈورن 900 کلوگرام تک گولابارود کے ساتھ فضا میں 30 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔