اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، کور کمانڈرز کا ایٹمی کمانڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف کی سربراہی میں ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس نے ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان نے اپنی ایٹمی سکیورٹی رجیم مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں،

ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں کے سکیورٹی انتظامات بھرپور ہیں۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔آئی ایس پی آر کورکمانڈرزکانفرنس میں سیلاب کے بعدریلیف اور بحالی کے کاموں کاجائزہ لیاگیا اور سندھ، بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا، شرکا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کو قابل ستائش قرار دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان نے اپنی ایٹمی سکیورٹی رجیم مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں،ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں کے سکیورٹی انتظامات بھرپور ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران فارمیشنز کی آپریشنل تیاری اور مسلسل کوششوں کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…