اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدر کی منگنی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے انجام پائی ہے۔ذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ دلہن، شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔
امکان ہے کہ نکاح اور دیگر شادی کی تقریبات دسمبر کے اختتامی ایام یا جنوری میں منعقد کی جائیں گی۔معلومات کے مطابق دونوں خاندان پہلے ہی ایک تقریب منعقد کر چکے ہیں جس میں قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔ شادی کی باقاعدہ تاریخ سے متعلق اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔















































