جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

بچوں کی پیدائش کے اندراج کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2025 |

مکو آ نہ (این این آئی)محکمہ بلدیات نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی رجسٹریشن نادرا کے ذریعے فوری طور پر کی جائے گی اس اقدام کا مقصد بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ میں تاخیر کو ختم کرنا اور والدین کو سہولت فراہم کرنا ہے. رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات نے محکمہ صحت اور نادرا کے تعاون سے ایک جامع پلان تیار کیا ہے، جس کے تحت ہر ہسپتال میں پیدائش کے فورا بعد بچے کی رجسٹریشن کی کارروائی شروع کی جائے گی، والدین کو اب پیدائش کے سرٹیفکیٹ کیلئے الگ سے وقت ضائع کرنے یا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی.

محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بچوں کی رجسٹریشن وقت پر مکمل ہو گی بلکہ سرکاری ریکارڈ میں بھی شفافیت اور درستگی آئے گی اس اقدام پر شہریوں کا کہنا ہے کہ والدین کیلئے بھی یہ سہولت بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ نادرا کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد بچے کے شناختی کارڈ اور دیگر قانونی دستاویزات کے حصول کا عمل آسان ہو جائے گا. واضح رہے کہ اس طرح کی فوری رجسٹریشن کا نظام بچوں کے حقوق کے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوگا اور مستقبل میں تعلیم، صحت اور دیگر سرکاری سہولیات کیلئے بھی بچے کی قانونی شناخت فوری دستیاب ہوگی محکمہ بلدیات نے ہسپتالوں کے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نادرا کے نمائندوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہ نظام موثر طریقے سے نافذ ہو سکے اور والدین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…