اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک روزہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر کمی واقع ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی ریٹ میں بھی 1629 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے مقرر ہوئی ہے۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں 19 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد بین الاقوامی قیمت 4195 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔















































