اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ملک بدر کرکے پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آج صبح ایک فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کا برطانوی ویزا اس بنیاد پر منسوخ کیا گیا کہ انہوں نے اپنی ویزا درخواست میں اپنے خلاف جاری حالیہ قانونی کارروائیوں کا ذکر نہیں کیا تھا۔ اسی وجہ سے برطانوی حکام نے ان کی رہائش کی اجازت ختم کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔
رجب بٹ کی وطن واپسی کے بعد اس معاملے پر مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔
🚨BREAKING: YouTuber Rajab Butt removed from the UK after arrest by the UK intelligence. Exclusive details: https://t.co/pSy85SSAPj
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 9, 2025















































