اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستانی یوٹیوبر راجب بٹ کی برطانیہ سے ڈی پورٹیشن ،چند ہفتے قبل پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو برطانیہ میں مبینہ دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم برطانوی تحقیقاتی اداروں نے تفتیش مکمل ہونے پر دہشت گردی کے تمام الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے دونوں کو کلیئر کر دیا تھا۔تاہم آج ایک نئے فیصلہ میں برطانوی ہوم آفس نے راجَب بٹ کا ویزا منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق راجب بٹ نے اپنی ویزا درخواست میں پاکستان میں زیرِ التواء مقدمات کا ذکر نہیں کیا تھا، جسے “غلط بیانی اور حقائق چھپانے” کے زمرے میں شامل کیا گیا۔ اسی بنیاد پر ان کی امیگریشن اسٹیٹس ختم کر کے انہیں برطانیہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔برطانوی امیگریشن حکام کے مطابق پس منظر کی جانچ کے دوران راجب بٹ کے خلاف پاکستان میں متعدد پرانے کیسز کا پتا چلا جن کا ذکر انہوں نے اپنی اپلیکیشن میں نہیں کیا تھا۔ اسی بنا پر انہیں فوری طور پر برطانیہ سے نکال دیا گیا اور وہ خصوصی فلائٹ کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔پاکستان واپسی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے راجَب بٹ اور نانی والا دونوں کو حفاظتی ضمانت دے دی ہے تاکہ ان کی آمد پر انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں افراد جلد از جلد عدالت میں پیش ہو کر اپنے کیسز کا سامنا کریں۔یاد رہے کہ راجب بٹ پاکستان میں اس سے پہلے بھی مختلف نوعیت کے سنگین الزامات کا سامنا کر چکے ہیں، جن میں شامل ہیں:اپنے پرفیوم کے نام میں توہینِ مذہب سے متعلق دفعہ 295 کا استعمال غیر قانونی بیٹنگ اور آن لائن جوا ایپس کی پروموشن اغوا اور زیادتی سے متعلق مقدما ت :برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد اب ان کی پاکستان میں قانونی صورتحال ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے، اور ماہرین کے مطابق آئندہ چند دن ان کے کیس کے لیے نہایت اہم ثابت ہوں گے۔















































