بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

برطانیہ، 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افغان نوجوانوں کو سزا سنادی گئی

datetime 9  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)برطانیہ میں افغانستان سے پناہ کے متلاشی 2 نوعمر افراد کو 15 سالہ لڑکی کے اغوا اور زیا دتی کے الزام میں سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال متاثرہ لڑکی کو لیمنگٹن ٹاؤن سینٹر کے قریب ایک ویران علاقے میں لے گئے جہاں انہوں نے اسے زمین پر لٹا کر اس پر حملہ کیا، واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا۔جان جہانزیب نامی افغان ملزم کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیا زال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

استغاثہ نے عدالت میں بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے 15 سالہ لڑکی کو اُس وقت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔سماعت کے دوران عدالت میں ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو زبردستی پارک سے لے جانے کی ویڈیو بھی چلائی گئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ لڑکی کی مرضی کے خلاف لے جانے کے بعد افغان باشندے خوفزدہ لڑکی کو جھاڑیوں میں لے گئے اور زیا دتی کیے جانے سے قبل اسے گھٹنوں کے بل بٹھایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق عدالت میں شواہد پیش کرنے کے بعد جج نے دونوں ملزمان کو 9 اور 10 سال قید کی سزا سنائی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کیا جائےگا۔17 سالہ ملزمان افغان شہری گزشتہ سال برطانیہ پہنچے تھے اور دونوں نے پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…