جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کو ملنے والے نرخ پر ملے تو روس سے ایندھن لے سکتے ہیں، اسحاق ڈار

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(صباح نیوز)پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کو ملنے والے نرخ پر ملے تو روس سے ایندھن لے سکتے ہیں ، اس پر مغرب کو اعتراض نہیں ہوگا،31اکتوبر کو ختم ہونے والے آئی ایم ایف کے اجلاس کے بعد پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے بھی نکل جائے گا۔

ڈالر کی قیمت کو اصل قد ر پر لایا جائے تو مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہو جائے گی،پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو پورا کرے گا اور اس پر مزید کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور پاکستان اپنے بانڈز کی بھی مکمل ادائیگیاں کرے گا۔ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام اتحادی حکومت کی طرف سے کی گئی ایک ایکسٹینشن کے بعد اگلے سال جون میں پورا ہو رہا ہے تاہم ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد آئی ایم ایف نے اس تشویش کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان قرضوں کی معافی اور اس کی ری شیڈولنگ کے لیے پیرس کلب جائے گا۔ آئی ایم ایف کی تشویش پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ امریکامیں یہ غلط فہمی دور کر د ی اور پاکستان تمام قرضے بروقت ادا کرے گا۔ اسحاق ڈار نے ملک کے موجودہ معاشی مسائل کا ذمے دار عمران خان کی سابق حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدترین حکمرانی کی وجہ سے سابق حکومت ویسے ہی تباہی کی جانب جارہی تھی، ایسے میں اپوزیشن نے سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا جس کی قیمت ہمیں ادا کرنا پڑرہی ہے

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…