پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آئس کریم کو پگھلنے سے بچانے کا طریقہ دریافت

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) آئس کریم ہر خطے کا من پسند کھاجا ہیں۔ اپنے رنگ ، ذائقے اور جدت کی بنا پر ہر خاص و عام آئس کریم کا گرویدہ ہے لیکن ان میں ایک خرابی یہ ہے کہ آئس کریم جلد پگھل جاتی ہے اسی وجہ سے اسے دور لے جانا اور دیر تک کر کھانا مشکل ہوجاتا ہے اور پگھل جانے کے بعد آئس کریم کا ذائقہ بھی متاثر ہوتا ہے۔
برطانیہ میں یونیورسٹی آف ڈنڈی اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ماہرین نے ایک ایسی قدرتی پروٹین دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے شامل کرنے سے ناصرف آئس کریم زیادہ دیر سے پگھلتی ہے بلکہ اس سے آئس کریم زیادہ ہموار اور ملائم بنتی ہے۔ اس قدرتی پروٹین کی مدد سے کم کیلوریز اور چکنائی والی چیزیں بھی تیار کی جا سکتی ہیں۔
ایڈنبیرا یونیورسٹی کے ماہر کائٹ مک فی کہتے ہیں کہ اس نئے عمل کے ذریعے کمپنیوں اور صارفین دونوں کے لیے آئس کریم کو بہتر بنانے کا امکان موجود ہے جس کے لیے بہت ذیادہ ٹھنڈک کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ ڈنڈی یونیورسٹی میں مالیکیولر مائیکروبیالوجسٹ ڈاکٹر نکولا اسٹینلے وال کہتے ہیں کہ پہلے پہل یہ پروٹین ایک بیکٹیریا میں شاخت کیا گیا تھا جسے بی ایس آئی اے کا نام دیا گیا ہے۔ اسے آئس کریم میں شامل کرنے سے کون پر رکھی آپ کی پسندیدہ آئس کریم جلد ہی پھسل کر نہیں گرے گی اور آپ دیر تک اس کا لطف اٹھاسکیں گے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…