پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

مبینہ طور پر پولیس سربراہ کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی اورقتل،ایرانی شہر زاہدان میں ہنگامے،5 اہلکاروں سمیت41 افرادہلاک

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے شہر زاہدان میں پاسداران انقلاب، مسلح افراد اور مشتعل مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 41 افراد ہلاک ہوگئے جن میں پاسداران کے کمانڈرز سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق ناروے میں قائم این جی او ایران ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری بیان میں

جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں دو روز جاری ہنگاموں میں ہلاکتوں میں تعداد 41 ہوگئی جس میں زیادہ تر شہری شامل ہیں۔این جی او کے بیان میں کہا گیا کہ زاہدان میں نماز جمعے کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو پاسداران انقلاب نے طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی اور مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی اور یہ سلسلہ زاہدان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوگیا ادھر ایران کے سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ باغی مسلح افراد نے نمازیوں کے درمیان خود کو چھپالیا اور سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب پہنچ کر دھاوا بول دیا جس میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب عالمی میڈیا نے دعوی ٰ کیا ہیکہ زاہدان میں ہونے والے ہنگاموں کا آغاز صوبے سیستان بلوچستان کے بندرگاہی شہر چابہار سے ہوا تھا جہاں مبینہ طور پر پولیس سربراہ نے ایک 15 سالہ لڑکی کو ساتھ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔ایران کے سرکاری میڈیا نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کو مسلح باغیوں کی سازش قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ ایران میں پہلے ہی 22 سالہ مھسا امینی کی پولیس کے زیر حراست ہلاکت پر دو ہفتوں سے مظاہرے جاری ہے اور ان مظاہروں کے خلاف کریک ڈان میں 92 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…