جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسحا ڈار کے شرح سود کم کرنے کے بیان پر ڈالر بانڈز کی قیمتوں میں کمی

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخزانہ اسحق ڈار کی جانب سے شرح سود کم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کے بیان کے بعد پاکستان کے ڈالر بانڈ کی قیمت 8 سینٹس گر کر تاریخ کی کم ترین شرح پر آگئی۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ ٹریڈ ویب ڈیٹا کے مطابق قلیل مدت کے لیے جاری

کیے گئے بانڈز اس بیان سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، 2024میں مدت مکمل کرنے والے بانڈ کی فی ڈالر 40.2 سینٹ پیش کش کی جارہی ہے۔سال 2025اور 2027میں ادائیگی کے لیے پیش ہونے والے بانڈز کی قیمت تقریبا 4 سینٹس کم ہوئی جبکہ طویل المدتی ڈالر بانڈ کی بولی 36.6 سینٹ فی ڈالر لگائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی 27 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔اسحق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر مصنوعی طور پر گری ہوئی ہے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس معاشی بھنور میں پھنسا ہے، ہم پاکستان کو اس سے نکال لیں۔سینیٹر اسحق ڈار نے مستقبل کے روڈمیپ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دیگر اہداف کی طرف پیش رفت کرنے سے پہلے کرنسی کو مستحکم کریں گے۔رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ ڈالر مارکیٹ بیسڈ ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہنڈی والے یا سٹے بازی کرنے والے پاکستان کی کرنسی کو یرغمال بنا کر پاکستان کو نقصان پہنچائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اپنا اپنا قبلہ درست کرلیں، میں سب کا مشکور ہوں اور سمجھتا ہوں کہ انہوں نے پہلے ہی سمت ٹھیک کرلی ہے۔انہوںنے کہاکہ میری دوسری ترجیح مہنگائی اور شرح سود کو نیچے لانے کی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر نے بتایا کہ مفتاح اسمعیل نے معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے۔گزشتہ مہینے کے تباہ کن سیلاب نے پاکستان کی فنانسنگ کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…