جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈار 5 سال بعد آج وزیراعظم کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار 5 سال کے بعد آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔اسحاق ڈار منگل کو بطور ممبر سینیٹ کے ساتھ وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت لندن

میں اہم پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا،مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ قائد محمد نوازشریف کو پیش کیا۔  نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس کا موقف تھا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی۔قائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا۔وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل،ملک محمد احمدخان اور احد چیمہ نے اجلاس میں شرکت کی۔علاوہ ازیں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 2 مرتبہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے کام کرنا میرے لیے اعزاز ہے، پاکستان پائندہ بادآپ نے ہی وزیر بنایا تھا، چار ماہ میں نے اپنی بھرپور صلاحیت سےکام کیا، پارٹی اور ملک سےوفاداری نبھائی۔اس موقع پر نوازشریف نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پرمفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…