بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہمیں بھیک نہیں عالمی برادری سے انصاف چاہیے بلاول بھٹو کافرانسیسی میڈیا کو تہلکہ خیزانٹرویو

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں بھیک نہیں عالمی برادری سے انصاف چاہیے، سیلاب عالمی تباہی ہے اور اس کا ادراک بھی عالمی سطح پر ہونا چاہیے، اس وقت ہم ریلیف اور ریسکیو مرحلے میں ہیں جس کے بعد تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوں گے،بھارت کی فسطائی، اسلاموفوبیا پر مبنی پالیسی کی وجہ سے وہاں مسلمان غیر محفوظ ہیں۔

بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے نہیں۔فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500سے زائد اموات ہوئی ہیں، سیلاب کے بعد صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے، پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے، پڑوسی ملک بھارت ہمیں معاونت کی پیشکش کرنے میں ناکام رہا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی فسطائی، اسلاموفوبیا پر مبنی پالیسی کی وجہ سے وہاں مسلمان غیر محفوظ ہیں، بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی، جموں و کشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ بھارت جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر قابض ہے، وہاں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے، جموں و کشمیر میں بھارت نے 5 اگست 2019 کو یک طرفہ غیرقانونی قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا بھارت سیکولر نہیں، جیسا کہ ان کے بانی رہنما چاہتے تھے، بدقسمتی سے آج کا بھارت ایک تبدیل شدہ ملک ہے اس کیساتھ تعلقات کی ہماری طویل تاریخ ہے، یقین ہے کہ ہم مستقبل میں نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے ساتھ امن کے ساتھ رہتا دیکھیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان نے عالمی برادری سے کیے وعدے پورے نہیں کیے، طالبان کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا، دکھ ہوا کہ طالبان نے لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت نہیں دی۔انہوںنے کہاکہ ایرانی وزیر خارجہ نے نوجوان لڑکی کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کرانے کا کہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ پر اعتماد ہے کہ وہ معاملے کی شفاف انکوائری کرائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…