ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلاول بھٹو نیویارک پہنچ گئے، واشنگٹن میں اہم شخصیت سے ملاقات کی قیاس آرائیاں

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو واشنگٹن سے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نےپیر کو اپنی منصبی ذمہ داریوں کے حوالے سے مصروف دن گزارہ تاہم میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق وزیر خارجہ کے براہ راست نیو یارک پہنچنے کی بجائے واشنگٹن میں ان کے قیام کے حوالے سے

متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں جن کی وزارت خارجہ یا پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کوئی و ضاحت سامنے نہیں آئی۔روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی خبر کے مطابق لندن میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے سےسامنے آنے والی اطلاعات کےمطابق بلاول بھٹو گزشتہ صبح واشنگٹن پہنچے تھے جہاں سے وہ بذریعہ کار نیو یارک روانہ ہوگئے جس کی وجہ سفارتخانے کے حکام کے مطابق یہ بتائی گئی کہ ازبکستان سے براہ راست نیویارک کی پرواز وزیر خارجہ سے چھوٹ گئی تھی لیکن دوسری طرف تین روز قبل واشنگٹن اور نیو یارک میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو مقامی قائدین کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی چیئرمین نے اپنے پروگرام میں آخری لمحات میں تبدیلی کر دی ہے اب وہ نیو یارک آنے کی بجائے واشنگٹن جائیں گے اس حوالے سے بعض قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں جسے اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے مسترد کر دیا ہے۔ان قیاس آرائیوں میں دعویٰ کیا گیا تھا وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں کسی اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…