کوئٹہ ( آن لائن)کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پودگلی چوک پر دھماکے سے ایک شخص جاںبحق جبکہ 13افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پودگلی چوک پر دھماکے سے ایک شخص محمد مراد جاںبحق جبکہ 13افراد قدیر شاہ ،حسیب ،ولید،نوید ،حمزہ،شکیل،خادم حسین ،اویس حیدر،صائمہ،محمد اشرف،عبدالرشید ،فرازاور سرفراز زخمی ہوگئے ہیںجنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔