لاہور(این این آئی) آئی ایم ایف نے سردیا آنے سے پہلے گیس ٹیرف میں اضافے کا کہا تھا، گیس ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے مہلت مانگ لی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق گیس ٹیرف میں اضافے سے 786 ارب روپے کی وصولی کا امکان ہے۔666 ارب روپے کے ہدف کی نسبت 120 ارب روپے اضافی آمدن کا تخمینہ ہے۔ گیس ٹیرف میں 45 فیصد سے 53 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔