ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

شارجہ کی کارکردگی ابوظہبی میں دوہرانے کیلیے سخت محنت کرنا پڑے گی، شاہد ا فریدی

datetime 16  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ۔۔۔۔قائم مقام کپتان شاہد ا فریدی نے کیویزسے سیریز کے بقیہ میچز میں پاکستانی پلیئرز سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ کردیا۔ان کے مطابق حریف ٹیم ڈوب کر اْبھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شارجہ کی کارکردگی ابوظہبی میں دوہرانے کیلیے سخت محنت کرنا پڑے گی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ پاکستان نے ہمیں سبق سکھا دیا، ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل مہمان ٹیم کو مختلف کنڈیشز میں بہتر کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ا فریدی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کیویز سے سیریز میں فتح کیلیے ایک عمدہ پرفارمنس کافی نہیں، سخت جان کیویز ایک بار پھر کم بیک کیلیے بیتاب اور بہتر پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔پلیئرز کو شارجہ جیسی کارکردگی ابوظبی کے دونوں میچز میں بھی دہرانا ہوگی۔ انھوں نے تیسرے ون ڈے میں بیٹسمینوں کے وکٹ پر قیام کو خوش ا ئند قرار دیا، کپتان نے کہاکہ دوسرے میچ میں شکست کے بعدکیویز کی طرف سے ایک بار پھر سخت مزاحمت کا خدشہ موجود تھا، تاہم ہماری بیٹنگ لائن نے بروقت اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے دفاع اور جارحیت کے امتزاج سے بہترین ٹوٹل حاصل کیا، اس کے بعد بولرز نے بھی اپنا حق ادا کردیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان نے میں ہر شعبے میں ا ؤٹ کلاس کردیا۔شکست سے سبق سیکھتے ہوئے غلطیوں پر قابو پانا ہوگا، انھوں نے کہا کہ ناتجربہ کار کھلاڑی مختلف کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنے میں مشکلات محسوس کررہے ہیں،حریف نے بہترین کھیل پیش کیا جبکہ ہماری کارکردگی اس کے برعکس رہی، پلیئرز اس سے بہتر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے تھے لیکن پچ کو سمجھنے میں ناکام رہے، بولرز نے درست لائن اور لینتھ پر بولنگ نہیں کی، ولیمسن نے کہا کہ بڑے ہدف کا تعاقب ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن ہمیں فائٹ کرتے ہوئے قریب جانا چاہیے تھا، ابوظبی میں کنڈیشنز اور پچ قدرے مختلف ہوگی، اسے سمجھ کر پرفارم کرنے کیلیے حکمت عملی بنانی اور پھر عملی جامہ بھی پہنانا ہوگا۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…